کولمبو:سری لنکا میں حکومت کے حامیوں اور حکومت مخالف اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں 220 سے زیادہ لوگ زخمی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ یہ اطلاع منگل کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔ سری لنکا پوڈوجن پیرامونا (ایس ایل پی پی ) کے حامیوں پر پیر کو کولمبو کے گالے فیس گرین میں حکومت مخالف کارکنوں نے حملہ کیا۔ ایس ایل پی پی کارکنوں اور سابق وزیر اعظم مہندا راجا پکشے کے درمیان ملاقات کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ اپوزیشن رہنما ساجیتھ پریماداسا نے پیر کو کہا کہ تشدد، ایمرجنسی قوانین اور جھوٹے حامی ملک میں تبدیلی کی ہوا کو نہیں روک سکیں گے۔ More than 220 people were injured in violent protests in Sri Lanka
Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 220 سے زیادہ افراد زخمی
سری لنکا میں اقتصادی بحران کے بعد جاری تشدد میں اب تک 220 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما ساجیتھ پریماداسا نے پیر کو کہا کہ تشدد، ایمرجنسی قوانین اور جھوٹے حامی ملک میں تبدیلی کی ہوا کو نہیں روک سکیں گے۔ sri lanka economic crisis
سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 220 سے زیادہ افراد زخمی
انہوں نے لوگوں سے عدم تشدد کو اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد سچا اور قابل قبول راستہ ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں پریماداسا نے کہا کہ "ہم حکومت کے حمایت یافتہ تشدد سے اپنے آپ کو بچانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم برداشت کرنے کے بھی اہل ہیں۔ مستقبل کے لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں کہ ہم اپنے احتجاج اور غصے کے اظہار کے لیے کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔‘‘
یو این آئی