سری لنکا کرکٹسلیکشن کمیٹی Sri Lanka Cricket Selection Committee نے جمعہ کے روز ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا اسٹیڈیم، موہالی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ تک بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم M Chinnaswamy Stadium میں کھیلا جائے گا، جو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔'
زخمی کشال مینڈس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاہم وہ مکمل فٹ ہونے پر ہی میچ کھیل سکیں گے۔ وہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ رمیش مینڈس بھی ٹیم میں شامل تھے، لیکن انجری کی وجہ سے وہ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔