ڈاکٹر ریڈیج کی لیبارٹریز نے بتایا کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک کی فی خوراک کی قیمت 948 روپئے اور 5 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ مجموعی طور پر 995.40 روپے فی خوراک دستیاب ہوگی۔
ڈاکٹر ریڈیج کی لیبارٹریز نے بی ایس ای میں فائل کرتے ہوئے کہا کہ 'ویکسین کی درآمدی خوراک کی قیمت فی الحال 948 روپے ہے لیکن 5 فیصد جی ایس ٹی کی وجہ سے 995.40 روپئے رکھی گئی ہے۔ نیز مقامی سپلائی شروع ہونے پر قیمت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اسپوتنک وی ویکسین کی درآمد شدہ خوراک کی پہلی کھیپ یکم مئی کو بھارت میں پہنچی اور 13 مئی 2021 کو اس نے سینٹرل میڈیسن لیبارٹری قساؤلی سے باقاعدہ منظوری حاصل کی۔ آنے والے مہینوں میں درآمد شدہ خوراک کی اضافی کھیپ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔
معلومات کے مطابق توقع ہے کہ بھارت کو جون تک ویکسین کی 5 ملین خوراکیں ملیں گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی کے آخر تک تقریباً30 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بھیج دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس ویکسین میں اسپوتنک وی سب سے زیادہ مشہور نام ہے، ایک سروے کے مطابق 10 میں سے سات یعنی 74 فیصد لوگوں نے روسی ویکسین کے بارے میں سنا ہے، دنیا میں دو سب سے زیادہ پسندیدہ ویکسین میں سے ایک اسپوتنک وی ویکسین ہے۔