اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Patna SpiceJet Flight: اسپائس جیٹ کے انجن میں آگ لگنے سے پٹنہ میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ - اسپائس جیٹ کی خبر

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق، پٹنہ سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ طیارے Patna SpiceJet Flight کے پرندے سے ٹکرانے اور ایک انجن ہوا میں ہی بند ہونے کے بعد پٹنہ ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

SpiceJet flight makes emergency landing at patna after engine catches fire
سپائس جیٹ کے انجن میں آگ لگنے سے پٹنہ میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

By

Published : Jun 19, 2022, 4:22 PM IST

پٹنہ سے دہلی جا رہے اسپائس جیٹ Patna SpiceJet Flight کے انجن میں آگ لگنے کے بعد پٹنہ ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ پائلٹ اور ہوائی عملے کی سوجھ بوجھ سے تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپائس جیٹ 737-800 طیارے کے انجن میں جس میں 191 مسافر اور عملہ سوار تھا، ٹیک آف کے چند منٹ بعد پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی جس کے بعد اسے بحفاظت پٹنہ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق پرندے کے ٹکرانے کے نتیجے میں انجن میں آگ لگ گئی جسے بعد میں طریقہ کار کے مطابق بند کر دیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اسی دوران طیارے میں سوار مسافر ایئرپورٹ سے باہر آئے اور بتایا کہ جب جہاز میں اعلان ہوا تو ہمیں معلوم ہوا کہ انجن میں آگ لگ گئی ہے۔ ہم بہت خوفزدہ تھے لیکن پائلٹ کی سمجھ بوجھ کی وجہ سے ہماری جان بچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی ہے۔ تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

چیف آف فلائٹ آپریشن، گرچرن اروڑہ نے کہا کہ اسپائس جیٹ پائلٹس نے صورتحال کو اچھی طرح سے کنٹرول کیا، جب جہاز لینڈ کیا تو صرف ایک انجن کام کر رہا تھا۔ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا، اس بات کی تصدیق ہوئی کہ پرندے کے ٹکرانے سے پنکھے کے بلیڈ اور انجن کو نقصان پہنچا۔ ڈی جی سی اے مزید تحقیقات کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details