اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بیمار کے علاج میں زکوٰة،فطرہ خرچ کریں'

سجادہ نشین حضرت مفتی احسن رضا خاں نے کہا ہے کہ تمام سرمایہ دار مسلمانوں کو خاص طور پر اپنے پڑوسی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسے گھروں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ جہاں لوگ روزہ رکھ رہے ہوں اور اُن کے پاس کھانے کی ضرورت کا سامان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کا انفیکشن بےحد خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔

'بیمار کے علاج میں زکوٰة،فطرہ خرچ کریں'
'بیمار کے علاج میں زکوٰة،فطرہ خرچ کریں'

By

Published : May 1, 2021, 1:02 PM IST

بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے سجادہ نشین حضرت مفتی احسن رضا خاں قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم کسی بیمار کے علاج میں خرچ کریں۔

کورونا انفیکشن کے پرآشوب دور میں کسی غریب اور ضرورت مند کے علاج میں روپیہ خرچ کرنا بڑی نیکی اور ثواب کا کام ہے۔

سجادہ نشین حضرت مفتی احسن رضا خاں نے کہا ہے کہ تمام سرمایہ دار مسلمانوں کو خاص طور پر اپنے پڑوسی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایسے گھروں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ جہاں لوگ روزہ رکھ رہے ہوں اور اُن کے پاس کھانے کی ضرورت کا سامان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کا انفیکشن بےحد خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔

آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو بہت مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں زکوٰۃ اور فطرہ کی رقم کو ایسے تمام ضرورت مندوں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

مفتی احسن رضا خاں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کے حالات بد سے بدتر کر دیئے ہیں۔ ملک کے متعدد حصّوں میں اس کا قہر جاری ہے۔ پورا ملک مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک طرف تمام لوگ ہسپتالوں میں زندگی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں تو دوسری طرف لوگوں کے ہاتھوں سے روزگار بھی جا رہا ہے۔ ان حالات میں ہر اُس شخص کو ایسے تمام بیمار اور بےروزگار لوگوں کی مدد کرنے کا فرض ادا کرنا چاہیے، جس کے پاس اپنے گھر کے اخراجات برداشت کرنے کے علاوہ رقم باقی ہے۔

درگاہ اعلیٰ حضرت کے میڈیا انچارچ ناصر قریشی نے بتایا کہ درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا ہے کہ ہر مسلمان پر پورے سال کی آمدنی میں سے ڈھائی فیصد کی رقم زکوٰۃ ہوتی ہے، جس کا ادا کرنا فرض ہے۔ زکوٰۃ کی یہ رقم عام طور پر مالی اطوار سے کمزور رشتہ داروں، یتیم خانوں یا پھر مدارس کو ادا کی جاتی تھی، لیکن اس مرتبہ درگاہ کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ غریب، بیمار اور ضرورت مندوں میں زکوٰۃ کی رقم خرچ کرنے کی اپیل اور ہدایت دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details