اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Madhya Pradesh Waqf Board Election: مدھیہ پردیش وقف بورڈ چیئرمین کے انتخاب پر قیاس آرائیاں تیز - بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچے

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات سے متعلق ریاست میں جاری سیاست کے درمیان حکومت نے تین اراکین کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے، جس سے بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچے میں مایوسی پائی جارہی ہے۔Madhya Pradesh Waqf Board Election

Breaking News

By

Published : Aug 5, 2022, 4:42 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے تین اراکین کے ناموں کی فہرست کا فیصلہ 29 جولائی کو کیا گیا تھا، لیکن یہ فہرست ایک ہفتہ کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔ اس فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچے میں مایوسی پائی جارہی ہے، چونکہ اس فہرست میں بی جے پی اقلیتی مورچے نے جن ناموں کو پیش کیا تھا، ان ناموں کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں نومنتخب ارکان کے بارے میں تجسس بڑھنے لگا ہے، ساتھ ہی اب بورڈ صدر کے نام پر بھی قیاس آرائیوں کا دور تیز ہو گیا ہے۔

محکمہ اقلیتی بہبود نے 29 جولائی کو جاری کردہ حکم نامے میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے تین ارکان کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ مختلف زمروں سے نامزد کیے گئے ان اراکین میں اوجین کے ڈاکٹر سنور پٹیل، بھوپال کے محبوب حسین اور انعام الرحمن کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ نامزد زمرے کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد اب حکومت کو منتخب زمرہ( رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، بار کونسل اور متولی) کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینا ہے۔ فہرست جاری ہونے کے بعد مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے کئی دنوں سے کوشش کرنے والے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے کئی اراکین مایوس ہونے لگے ہیں۔

اس فہرست کے جاری ہونے کے ساتھ ہی ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے مسلم بی جے پی اراکین نے بھی اپنے قدموں کا رخ بدل لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ان رہنماؤں کی تمام تر کوششیں اپنی پسند کے شخص کو کرسی پر بیٹھانے کی طرف بڑھ گئی ہیں۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تاریخ میں اب تک رکن پارلیمان، رکن اسمبلی اور متولی زمرہ سے منتخب ممبران صدر رہے ہیں جبکہ نامزد زمرے سے شامل شخص بورڈ میں صرف رکن کی حیثیت سے موجود رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Madhya Pradesh Waqf Board Election: مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے انتخابات کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سنور پٹیل جنہیں نامزد رکن بنایا گیا ہے، وہ بورڈ کے صدر کے لیے بی جے پی حکومت کی پہلی پسند سمجھے جا رہے ہیں۔ یہاں اس فہرست میں شامل ایک اور رکن محبوب حسین نے بھی صدر کے عہدے کیلئے اپنا دعوی پیش کیا ہے، جن کا تعلق شیعہ بہرہ برادری سے ہے۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ارکان کی فہرست جاری ہونے کے بعد ممکنہ چیئرمین کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ایسے میں موقع پرستوں نے خودبخود ڈاکٹر سنور پٹیل کو صدر قرار دے دیا ہے۔ ان لوگوں نے سوشل میڈیا پر سنور پٹیل کو مبارکباد دینے والے پوسٹر بھی جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن لوگوں نے قبل از وقت صدر نامزد کر مبارکباد دینا شروع کیا ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو وقت کے بڑے گھوٹالوں میں ملوث رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details