اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی ٹیکہ کاری مہم: نتیش کمار - प्रधानमंत्री जयंती पर विशेष टीकाकरण अभियान

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو دار الحکومت پٹنہ کے کنکڑباغ واقع پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیکہ کاری مہم 2.0 کی شروعات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر آج ٹیکہ کاری کی خصوصی مہم چلائی گئی ہے ۔

وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی  ٹیکہ کاری مہم
وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر خصوصی ٹیکہ کاری مہم

By

Published : Sep 17, 2021, 9:45 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے ریاست کے باشندوں کو محتاط رہنے کی صلاح دیتے ہوئے ٹیکہ کاری کو کورونا سے آزادی کا کارگر حل بتایا اور کہاکہ ٹیکہ کاری کے لئے لوگوں میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو دار الحکومت پٹنہ کے کنکڑباغ واقع پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیکہ کاری مہم 2.0 کی شروعات کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر آج ٹیکہ کاری کی خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ آج 30 لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری کا ہدف رکھا گیاہے۔

وزیراعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر اس اچھے کام کے ذریعہ لوگ انہیں خصوصی عزت دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا ٹیکہ کاری کی شروعات ملک بھر میں 16 جنوری 2021 کوکی گئی۔ پہلے مرحلہ میں طبی اہلکار اور فرنٹ لائن ورکر کی ٹیکہ کاری کا آغاز کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی یوم پیدائش پر شاہنواز حسین نے چادر پوشی کی

یکم مارچ سے دوسرے مرحلہ میں 60 سال یا اس سے زائد کے لوگوں اور 45 سال سے اوپر کے سنگین بیماری میں مبتلا لوگوں کی اور یکم اپریل سے سبھی 45 سال سے اوپر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کی گئی۔ 09 مئی سے سبھی 18 سال سے اوپر کے لوگوں کوٹیکہ کاری مہم میں شامل کیا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details