اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی فسادات کی چارج شیٹ پر سوال اٹھنے کے بعد پروسیکیوٹر تبدیل - دہلی فسادات معاملے میں شامل چارج شیٹ

ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پولیس سے سوال کیا تھا کہ دہلی فسادات معاملے میں شامل چارج شیٹ قانون کے سامنے کیسے قائم رہ سکے گی جب کہ شکایت کی بنیاد پر درج ایف آئی آر میں تینوں شریک ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔

delhi riots 2020
delhi riots 2020

By

Published : Sep 16, 2021, 7:14 AM IST

گزشتہ برس عدالت نے دہلی فساد معاملے میں دہلی پولیس کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ پر سوال اٹھانے کے چند دن بعد اس کیس کو سنبھالنے والے پراسیکیوٹر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پولیس سے سوال کیا تھا کہ اس معاملے میں شامل چارج شیٹ قانون کے سامنے کیسے قائم رہے گی جب کہ شکایت کی بنیاد پر درج ایف آئی آر میں تینوں شریک ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔

جسٹس یادو نے 3 ستمبر کو کہا تھا کہ قانون کا سوال لازمی طور پر یہ پیدا ہوتا ہے کہ دوسرے کیس میں ملزم کے خلاف کارروائی کیسے جاری رکھی جا سکتی ہے جب کہ پہلے کیس کے اسی دائرے میں سے کچھ ایک ہی دائرہ اختیار میں اسی جرم سے متعلق تھا۔

عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ڈی کے بھاٹیا سے پوچھا کہ کیا یہ دوہرے خطرے کے مترادف نہیں ہوگا جب کہ قانون کا اصول یہ ہے کہ ایک ہی دائرہ اختیار میں ایک شخص کو ایک ہی جرم کے لیے دو بار مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

اب 9 ستمبر کو عدالت کو بتایا کہ مدھوکر پانڈے کو بھاٹیا کی جگہ پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔

عدالت نے نوٹ کیا "تفتیشی افسر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ڈی کے بھاٹیا جو اس معاملے کو پہلے سنبھال رہے تھے، ان کی جگہ مدھوکر پانڈے کو لے لیا گیا ہے جنہیں اس معاملے کے بارے میں مطلع کیا جانا ہے۔" اس معاملے پر دلائل شروع کرنے کے لیے دو مہینوں کے وقت کا مطالبہ کیا لیکن جج نے درخواست مسترد کر دی۔


جج نے کہا "انصاف کے مفاد میں اور ریاست کی طرف سے موثر نمائندگی دینے کے ارادے سے ، الزامات پر غور کے لیے 5 اکتوبر کی تاریخ کو دوبارہ مطلع کریں۔" یہ واضح کیا گیا کہ دونوں فریقین جرح کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔ "

مزید پڑھیں:۔یوپی سے پکڑے گیے تین مشتبہ افراد کو اسپیشل سیل نے رہا کیا



عدالت ایف آئی آر نمبر 117/2020 کی سماعت کر رہی ہے جو کہ ذیشان نام کے شخص اور اس کیس کے شریک ملزم محمد شاداب، راشد سیفی، شاہ عالم اور دیگر کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ ذیشان کی یہی شکایت ایف آئی آر نمبر 109/2020 میں بھی درج کی گئی ہے جس میں شہاب، سیفی اور عالم کو 2 ستمبر کو بری کر دیا گیا تھا۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ 25 فروری 2020 کو ایک ہجوم نے فرنیچر کی دکان لوٹ لی۔ دونوں ایف آئی آر 4 مارچ 2020 کو درج کی گئی۔ ایف آئی آر نمبر 117/2020 میں عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کا نام بھی بطور ملزم درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details