مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر طوبیٰ انسٹی ٹیوٹ آف مورل ایجوکیشن کی جانب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بہترین نعتیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طالب علم امیر احمد نے آپﷺ کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کیا-
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
برستا نہیں دیکھ کر ابر رحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے
رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے ہیں
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
ایک دوسرے طالب صابر علی نے آپﷺ کی شان میں درج ذیل نعت پیش کی:
کہتا ہے شاہوں سے یہ منگتا میرے سرکار کا
کافی ہے میرے لیے ٹکڑا میرے سرکار کا
ان کے عاشق کی نظر سے ہٹ گئے سارے جہاں
دیکھتا ہے قبر سے روضہ میرے سرکار کا
مذہب اسلام پر سب کچھ لٹانے کے لیے
کربلا میں آگیا بیٹا میرے سرکار کا
ایک اور طالب علم فلم جاوید احمد نے بھی آپﷺ کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کیا-
سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی
سب سے بالا و اعلی ہمارا نبی