اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jail Term To ISIS Inspired Militant آئی ایس آئی ایس سے متاثر شخص کو سات سال قید کی سزا

ریاست کیرالہ کے ضلع کوزی گوڈ کے رہائشی محمد پولکنی کو این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ شخص پر آئی ایس آئی ایس سے متاثر ہر کر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ Jail Term To ISIS Inspired Militant

آئی ایس آئی ایس سے متاثر شخص
آئی ایس آئی ایس سے متاثر شخص

By

Published : Jan 11, 2023, 7:19 AM IST

نئی دہلی: کیرالہ میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو آئی ایس آئی ایس سے متاثر ایک شخص کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مذکورہ شخص کو ملک میں غیر ملکیوں سمیت مختلف اہداف پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ مرکزی ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والے محمد پولکنی اس کیس میں سزا یافتہ نویں ملزم تھے، جنہیں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے یکم اکتوبر 2016 کو از خود درج کیا تھا۔ عدالت نے مجرم پر جرمانہ بھی عائد کیا۔Special NIA court awards 7-year jail term to ISIS-inspired militant in Kerala

ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ جنوبی ہند کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ 2016 کے اوائل میں عالمی شدت پسند گروپ آئی ایس آئی ایس سے متاثر ایک عسکریت پسندآنہ ماڈیول انصار الخلافت کے ایل کی تشکیل سے متعلق ہے۔ اس گروپ کا مقصد مبینہ طور پر داعش کے منصوبوں کو آگے بڑھانا تھا۔ ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ کنور ضلع کے کنکمالا کے رہنے والے ملزمین کیرالہ اور تمل ناڈو میں عسکریت پسندآنہ حملوں کو انجام دینے کی تیاری کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ان کا مقصد جج، پولیس افسران، سیاستدان اور سیاحتی مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ISIS Module Case In Delhi: این آئی اے نے بٹلہ ہاؤس علاقہ سے ایک شخص کو کیا گرفتار، داعش سے روابط کا الزام

اہلکار نے بتایا کہ ایجنسی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بیرون ملک رہتے ہوئے پولکنی آئی ایس آئی ایس سے متاثر عسکریت پسندآنہ ماڈیول کا رکن بن گیا تھا اور جنوبی بھارت میں عسکریت پسندآنہ حملوں کو انجام دینے کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولکنی کو 18 ستمبر 2020 کو جارجیا سے ان کی آمد پر دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details