پٹنہ: افغانستان طالبان مسئلے کا اثر ہندوستان اور یہاں کی عوام پر بڑے پیمانے پر ہوا ہے، حالانکہ اب تک ہندوستانی حکومت کا کوئی واضح اسٹینڈ سامنے نہیں آیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ ہیں یا مخالفت کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں غیر ملکی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والے سینئر صحافی و تجزیہ نگار راشد احمد سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی اور افغانستان و طالبان کا سیاسی پس منظر، طالبان کا وجود اور اس کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلے والی شبیہ سے خود کو کیسے الگ کر پائیں گے، ان تمام مسئلوں پر بے باکی سے رائے رکھی۔ کیا کچھ کہا راشد احمد نے دیکھئے اس خصوصی انٹرویو میں۔
افغانستان کے ماضی، حال اور مستقبل کی سیاست پر اہم گفتگو
ابھی حالیہ دنوں طالبان نے قلیل مدت میں افغانستان پر جس طرح سے قبضہ کیا ہے، اس سے لوگ حیران ہیں۔ پوری دنیا میں یہ قضیہ اس وقت موضوع بحث ہے۔ سابقہ میں طالبان کے سخت شدت پسندانہ اقدامات کے پیش نظر لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، حالانکہ طالبان کے آنے کے بعد بعض غیر ممالک جن میں پاکستان، امریکہ، رشیا وغیرہ نے استقبال کیا ہے اور بہتر حکومت کی توقع ظاہر کی ہے۔
افغانستان کے ماضی، موجودہ اور مستقبل کی سیاست پر اہم گفتگو
راشد احمد نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ اس وقت ہندوستانی عوام کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، ہمیں دوسروں کے مسائل سے زیادہ اپنے ملکی مسائل پر بحث و مباحثہ اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: