اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

World AIDS Day: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون شرما سے خاص بات چیت کی - ایچ آئی وی مہلک اور خطرناک وائرس

یکم دسمبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم ایڈز منایا جاتا ہے، جس کی مناسبت سے لوگ بازو پر ریڈ کراس کی ربن باندھتے ہیں۔ اس کا مقصد ہوتا ہے کہ عوام کو اس مہلک بیماری کے بارے میں بیدار کرنا اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتانا۔

World AIDS Day
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون شرما سے خاص بات چیت کی

By

Published : Dec 1, 2021, 10:17 PM IST

عالمی یوم ایڈز کے موقع پر ای ٹی وی بھارت نے جموں میڈیکل کالج اور گاندھی نگر میٹرنٹی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون شرما سے خاص بات چیت کی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آج جموں میں بھی عالمی یوم ایڈز منایا گیا، جس میں پینٹنگ کے ذریعے لوگوں کو ایڈز کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر مختلف پروگراموں کے ذریعے لوگوں کو اس بارے میں جانکاری دی جاتی ہے۔

انہوں نے اس مہلک بیماری کو لے کر مختلف احتیاطی تدابیر بتایا کہ کس طرح اس بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ ایچ آئی وی مہلک اور خطرناک وائرس ہے، جس سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے نہ صرف انسانی جان بچائی جاسکتی ہے بلکہ اس بیماری سے دور رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈز بیماری صرف جسمانی تعلقات قائم کرنے سے نہیں ہوتی بلکہ اس کی دیگر متعدد وجوہات ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماری ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈز پر کنٹرول کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل

انہوں نے بتایا کہ دو جسموں کے خون جب آپس میں ملتے ہیں ان میں سے اگر کسی کو ایڈز ہوتا ہے تو دوسرے کو بھی ہو سکتا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ جسمانی تعلقات کے علاوہ بھی ایڈز ممکن ہے۔ ایسے میں ایڈز کے مریض کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈز کے مریض کا صحیح طریقے سے علاج کرنے پر برسوں تک بھی زندہ رہ سکتے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں شرم اور خوف سے کچھ مریض نہ جانچ کرواتے ہیں اور نہ ہی وقت پر علاج کرواتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں کو بھی اس بیماری کے زد میں آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details