ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے رئیس خان پٹھان سے مہاراشٹر میں وقف کی املاک Waqf properties in Maharashtra میں ہونے والے گھپلے بازی اور وقف کی املاک کے تحفظ کو لیکر خصوصی بات چیت کی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت میں رئیس خان پٹھان نے کہا کہ ہم نے ریاست کی کئی ساری وقف املاک جہاں بدعنوانیاں پائی گئی ہیں، اُن کی جانچ کی ہے۔ اس کی رپورٹ بھی پیش گئی ہے۔ جلد ہی ایسے لوگوں پر کارروائی کی جائیگی، جنہوں نے وقف کی املاک کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کیا ہے یا وہ اس پر قابض پائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگ وقف کی ملکیت کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں جبکہ یہ خدا کے لئے وقف کی گئی املاک ہے۔ اس کو غریبوں، مسکینوں، بیواؤں کی کفالت کے لیے ملک کے مخیر حضرات نے وقف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اپنی بات چیت میں اُنہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وقف کی املاک کا صحیح استعمال ہو تاکہ پسماندہ مسلم طبقہ تعلیم سے محروم Backward Muslim deprived of education نہ ہو، اسکی کفالت کی جائے۔ وقف کی املاک کا صحیح استعمال اگر کیا جائے تو مسلمانوں کے بنیادی مسائل Basic Problem of Muslims آسانی سے حل ہونگے اور اُنکے مالی اور معاشی حالات مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔