اردو

urdu

بھوپال کے عبدالطاہر، یتیموں کے کفیل

By

Published : Apr 16, 2021, 7:38 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 8:31 AM IST

عبدالطاہر اپنے گھر پر گذشتہ بارہ سالوں سے دماغی طور سے معذور بچوں کے لیے مفت اسکول چلا رہے ہیں۔ اس اسکول میں 100 سے زیادہ اسپیشل بچوں کو پڑھایا اور سکھایا جا رہا ہے۔

ایک شخصیت پروگرام میں بھوپال کے عبدالطاہر سے ملاقات
ایک شخصیت پروگرام میں بھوپال کے عبدالطاہر سے ملاقات

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رہنے والے کاروباری عبدالطاہر دماغی طور سے معذور بچوں کے لیے گذشتہ 12 سالوں سے مفت اسکول چلا رہے ہیں۔ اسکول میں کسی بھی بچے سے کسی بھی طرح کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔

ایک شخصیت پروگرام میں بھوپال کے عبدالطاہر سے ملاقات

طاہر کا کہنا ہے کہ دنیا میں تم کیا کام کر کے جاؤں گے، یہ معنی رکھتا ہے۔ دراصل عبدالطاہر نے اپنے والد کی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس اسکول کی شروعات کی ہے۔

عبدالطاہر کے والد مدھیہ پردیش حکومت میں سرکاری عہدے پر فائز تھے اور ان کی والدہ گھریلو خاتون تھی۔ ان کے والدین کی تعلیم میں بہت زیادہ دلچسپی تھی جس کی وجہ سے وہ سماجی کام کرنے میں دلچسپی لیتے تھے، جس میں خاص طور پر تعلیم کے لیے بچوں کو بیدار کرتے اور ان کی پڑھائی کے لیے غریب اہل خانہ کی مدد کرتے۔

طاہر کے والد نے ریٹائرمنٹ کے بعد گاندھی نگر علاقے میں غریب بچوں کے لیے ایک پرائمری اسکول قائم کیا۔ طاہر کا کہنا ہے کہ ان کے والد جس طرح سے غریب بچوں کی مدد کرتے تھے ہمیں اس کی عادت پڑ گئی۔ طاہر کے والد کے بعد یہ پرائمری اسکول خود طاہر چلانے لگے اور سنہ 2008 میں انہوں نے یہ اسکول اسپیشل بچوں کے لیے کھول دیا جس کا نام جسٹس تنخواہ میموریل انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل چلڈرن رکھا گیا۔

اس اسکول کو ایک سوسائٹی این جی او چلاتا ہے جس کا نام سمپورن ہے۔ اس اسکول میں دماغی طور سے معذور بچوں کو پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے جس طرح سے اس اسکول میں بچوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، اس کے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اس اسکول میں 100 سے زیادہ اسپیشل بچوں کو پڑھایا اور سکھایا جا رہا ہے جس میں کئی بچے اچھے ہو کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نماز جمعہ کی مناسبت سے مولانا خالد رشید فرنگی کی اپیل

اسکول کی طرف سے ان بچوں کو گھر سے لانے لے جانے کے ساتھ ایک وقت کا کھانا بھی دیا جاتا ہے۔ اسکول میں 11 اسٹاف ہیں۔ 7 سے 8 کلاس روم ہیں۔ اسکول میں اسپیشل بچوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کا انتظام بھی ہے۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بھی سہولیات مہیا کروائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عبدالطاہر کو ان کے اس کام کے لیے کئی جگہوں سے اعزاز مل چکا ہے۔

Last Updated : Apr 17, 2021, 8:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details