اردو

urdu

لال قلعہ پر مخصوص جھنڈا: سی جے آئی سے از خود نوٹس لینے کی درخواست

By

Published : Jan 27, 2021, 7:39 AM IST

گزشتہ روز قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران متعدد مقامات پر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران مبینہ مظاہرین کا ایک جتھہ لال قلعہ پر جمع ہو گیا اور قلعہ کے دامن میں تعمیر شدہ یادگار پرخاص برادری کا پرچم نصب کر دیا۔

طالب علم کا خط
طالب علم کا خط

ممبئی کے ایک قانون کے طالب علم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ کے دوران پر لال قلعے پر برادری سے متعلق جھنڈا لہرانے والے سماج دشمن عناصر کا از خود نوٹس لیں۔'

طالب علم کا خط

واضح ہو کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران مظاہرین کا ایک گروپ لال قلعے میں داخل ہوا۔ اس دوران مظاہرین لال قلعے پر چڑھ گئے اور اس پر ایک خاص کمیونٹی کا جھنڈا نصب کر دیا۔

منگل کے روز ان علاقوں میں کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ قومی دارالحکومت کے متعدد حصوں تک پھیلتے ہی ٹریفک میں خلل پڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے عائد ناکہ بندی کے باوجود مظاہرین کا ایک جتھہ مرکزی دہلی کے آئی ٹی او اور لال قلعہ والے علاقوں میں داخل ہو گیا۔

ٹریکٹروں پر سوار ہزاروں کسان مختلف داخلی مقامات سے دہلی میں داخل ہوئے۔ اپنی تنظیموں کا پرچم اور ترنگا اٹھانے پر کسانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی، اس دوران مظاہرین لال قلعہ کی جانب بڑھ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اس دوران کچھ مظاہرین لال قلعے کی تاریخی یادگار کی طرف چلے گئے اور نشان ایک خاص برادری کا پرچم 'نشان صاحب' نصب کر دیا۔

تاہم یوم جمہوریہ کی چھٹی کے سبب سڑکوں پر ٹریفک کم تھا۔ مشتعل کسانوں کی وجہ سے بہت سارے علاقوں میں ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی تھی لیکن پہلے سے طے شدہ ریلی راستوں سے ہٹ کر سنگھو، ٹکڑی، غازی پور اور دیگر سرحدوں سے کسان دہلی کی جانب بڑھنے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details