اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی والدی کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ درگاہ میں موجود عقیدت مندوں اور خادم سید امان چشتی نے وزیراعظم کی والدہ کے لئے دعائیں کی۔ بتادیں کہ عقیدت مندوں نے مقدس شہر اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی طبیعت ناساز ہے اور احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خادم سید امان چشتی اور سید عمران چشتی نے درگاہ خواجہ غریب نواز پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے اپنی دعاوں میں ہیرا بین کی جلد صحتیابی کے ساتھ انکی جلد گھر واپس آنے کی دعا کی ہے اور اس دوران عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔dua for the speedy recovery of the Prime Minister's mother
Prayers for Modi's Mother at Ajmer Dargah اجمیر درگاہ پر وزیراعظم کی والدہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام - درگاہ میں ہیرابین کی جلد صحت یابی کی دعا
وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کی صحت خراب ہونے کے سببب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، وہیں راجستھان کے اجمیر میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں وزیراعظم کی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ Dua For Modi's Mother In ajmer dargah sharif
مزید پڑھیں:۔PM Modi Mother Unwell مودی کی والدہ ہیرابین کی طبیعت ناساز، یو این مہتا اسپتال میں داخل
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس درمیان وزیراعظم احمد آباد پہچے جبکہ وزیراعظم سے قبل گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور وزیر صحت رشی کیش پٹیل ہیرا بین کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال پہنچے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود ہیں۔ اس درمیان پی ایم مودی احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے اور اس کے بعد وہاں سے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی خیریت دریافت کی۔