مولانا سلمان ندوی ارریہ کے جوکی ہاٹ میں نوجوان کمیٹی کی جانب سے منعقد تعلیمی بیداری کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے اور تعلیم کی اہمیت و افادیت پر مدلل گفتگو کی۔
حضرت مولانا سید سلمان ندوی اس کے علاوہ انہوں نے ایک مکتب کی شروعات کرتے ہوئے چند طلباء کو قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کروا کر مکتب کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران مولانا موصوف نے کہا کہ 'مسلمانوں کی اکثریت آج بھی بنیادی تعلیم سے محروم ہے۔ اسے صرف حکومت کے بھروسہ نہیں چھوڑا جانا چاہیے بلکہ تنظیمی اور سماجی سطح پر بھی اس کی بھرپور کوشش ہونی چاہیے'۔
انہوں نے کہا کہ 'تعلیم مذہب اسلام کا زیور ہے لیکن آج ہم اس سے بھٹک گئے ہیں۔ بچے غلط راہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہیں روکنے کی ذمہ داری ہماری اور آپ کی ہے۔ اگر انہیں نہیں روکا گیا تو آئندہ نسل برباد ہو جائے گی۔
مولانا سلمان ندوی نے مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ نئی تعلیمی پالیسی میں بہت سی خامیاں ہیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے اور دانشوروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے۔