نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے لال قلعہ کے قریب سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ دہشت گردی کی تربیت کے لیے پاکستان جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے گرفتار نوجوانوں کے قبضے سے 32 بور کے دو پستول بھی برآمد کیے ہیں۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے یہ دونو شخص پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے اور جموں و کشمیر کے کچھ بنیاد پرست نوجوانوں کے ساتھ تربیت کے لیے پاکستان جانے والے تھے۔ اسی دوران دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونو کو گرفتار کر لیا۔
Special Cell Arrested Two Youths دہلی میں گرفتار نوجوان ٹریننگ کے لیے پاکستان جا رہے تھے، پولیس کا دعویٰ - دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی کارروائی
پولیس کی اسپیشل سیل نے لال قلعہ کے قریب سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں ٹریننگ کے لیے پاکستان جا رہے تھے۔

پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق جنوبی بھارت کے تمل ناڈو سے ہے اور دوسرے نوجوان کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ پولیس کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے اور جموں و کشمیر کے کچھ بنیاد پرست نوجوانوں کے ساتھ تربیت کے لیے پاکستان جانے والے تھے۔ ان کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فی الحال اسپیشل سیل کی ٹیم پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔