اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Iftar at Ajmer Sharif Dargah اجمیر درگاہ پر سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام - حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ

اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر روزہ داروں کے لیے سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

اجمیر درگاہ پر سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام
اجمیر درگاہ پر سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام

By

Published : Apr 8, 2023, 3:57 PM IST

اجمیر درگاہ پر سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں خادموں کی انجمن شیخ زادگان کی جانب سے ماہ رمضان میں ہزاروں روزہ داروں کے لیے سحری اور افطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ یہ انتظام درگاہ کے محفل خانہ اور حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے چلہ شریف کے قریب روزہ افطار کے لیے کیا جاتا ہے۔

انجمن صدر شیخ سبحان چشتی اور سیکرٹری شیخ زاہد الحق چشتی کے مطابق انجمن کے زیر اہتمام ہر سال رمضان کے ایام میں بہت سے خصوصی کام کیے جاتے ہیں۔ جس میں محفل سماع، اولیاء اکرام، بزرگان دین کے عرس سمیت روزہ داروں کے لیے سحری اور افطاری کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
انجمن کی جانب سے غریب ضرورت مندوں اور بیواؤں کو امداد دی جاتی ہے۔ ضرورت مندوں کو اس موقع پر مدد کی جا جاتی ہے۔ مساجد کے ائمہ اور موذن کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

رمضان المبارک کے پاکیزہ مہینے میں اجمیر شریف درگاہ میں رونق دیکھتے ہی بنتی ہے۔ ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان میں ہر طرف سحری اور افطار کے وسیع دسترخوان نظر آتے ہیں۔ اس دوران حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کی رونق ایگ ہی ہوتی ہے۔ چاروں طرف روزہ دار عبادت میں مشغول نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Teachings of Gharib Nawaz: نفرتوں کے دور میں محبت کو عام کرنے کا واحد راستہ خواجہ غریب نوازؒ کا مشن ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details