اسپیکر برلا نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران پیگاسس جاسوسی کیس پر بحث کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے پیگاسس معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے مانسون اجلاس کی کارروائی میں مسلسل خلل ڈالا تھا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو بار بار ملتوی کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں جن امور پر اتفاق ہو گا وہ ان پر بات کرائیں گے۔ مسائل پر بات کرنے کے لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پریزائیڈنگ افسران اس حوالے سے اپنے فیصلے خود نہیں کرتے۔ قواعد و ضوابط کے تحت مختلف امور پر بات چیت کی بھی اجازت ہے۔