اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hate Speech Case اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر معاملے میں 3 سال کی سزا سنائی گئی - SP Leader Azam Khan

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر معاملے میں رامپور کی ایک عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ یاد رہے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران رام پور میں انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ Hate Speech Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 27, 2022, 2:39 PM IST

Updated : Oct 27, 2022, 4:34 PM IST

رام پور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 3 سال کی سزا سنائی ہے۔ اعظم خان وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی اور اس وقت کے ڈی ایم کو نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام تھا، جس کے لیے اعظم خان کو سزا سنائی گئی۔Hate Speech Case

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے اعظم خان پر تین دفعہ کے تحت کیس درج کیا تھا۔ جس میں زیادہ سے زیادہ تین کی سال سزا ہے، اگر انہیں دو سال سے ایک دن زیادہ کی بھی سزا ہوئی تو ان کی اسمبلی سے رکنیت منسوخ ہو سکتی ہے۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی کے لیے بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ اعظم خان سماج وادی پارٹی کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور پارٹی کے لیے ایک بڑا مسلم چہرہ ہیں۔ اگر عدالت انہیں جیل بھیجتی ہے تو بلدیاتی انتخابات سے قبل جو پیغام عوام کے سامنے جائے گا ۔ وہ پارٹی کے لیے نیگیٹو مانا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران رام پور کی میلک اسمبلی سیٹ پر انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ وہیں بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ جمعرات 27 اکتوبر کو عدالت نے اسی معاملے میں سماعت کے بعد اعظم خان کو مجرم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hearing on Azam Khan Petition: سپریم کورٹ میں آج ایس پی رہنما اعظم خان کی درخواست پر سماعت

Last Updated : Oct 27, 2022, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details