اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ENG vs SA Semi Final Match جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا - ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ 26 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا فیصلہ کن میچ کھیلے گا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا

By

Published : Feb 24, 2023, 9:12 PM IST

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے فائنل میں پہنچنے کے بعد، دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ 26 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا فیصلہ کن میچ کھیلے گا۔ جنوبی افریقہ پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔ ایسے میں جنوبی افریقہ کی پوری توجہ فائنل پر ہے۔ جبکہ 2009 کے بعد انگلینڈ دوبارہ ورلڈ کپ پر قبضہ کرنا چاہے گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقہ پہلی بار ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2009 میں انگلینڈ نے اپنی سرزمین پر پہلا آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے بعد انگلینڈ کبھی بھی ورلڈ کپ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Women's T20 World Cup 2023 سینکڑوں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد اس طرح رن آؤٹ ہونے پر سوالات اٹھیں گے!

اس کے علاوہ انگلینڈ کو 3 مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے بعد شکست ہوئی ہے اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تینوں مرتبہ ورلڈ کپ پر قبضہ کرنے سے روکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا پانچ مرتبہ ٹائٹل کی جنگ جیت چکا ہے۔ ویسٹ انڈیز بھی 2015-16 میں ایک بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔ ساتھ ہی 2023 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 23 فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details