قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ملک کے باشندوں کو چھٹ تیوہار کی مبارکبادی دی اور کہا کہ یہ تیوہار عوام کو صفائی، بھائی چارے اور شائستگی کا پیغام دیتا ہے۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا کہ 'سورج کی پوجا دنیا کی کئی قدیم تہذیبوں میں مختلف شکل میں رہی ہے اور بھارت میں سوریہ دیو کی پوجا کی روایت قدیم زمانے سے چلی آ رہی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'بہار، مشرقی اترپردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کے کئی مقامات پر چھٹ پوجا کا انعقاد بڑے پیمانے پر ہونے سے ہمیں زندگی میں صفائی، بھائی چارے اور شائستگی پر عمل پیرا ہونے کا پیغام ملتا ہے'۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ غروب آفتاب کی پوجا کے بعد طلوع آفتاب کی پوجا ہماری اعلیٰ روایت اور قابل فخر روایت کی ایک ایسی مثال ہے جو بھارت کی بے مثال ثقافت کو ظاہر کرتا ہے'۔