چنئی: کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ، مشہور شخصیات اور صنعت کاروں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو بدھ کے روز سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، جو آج 70 سال کے ہوگئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے فون پر اسٹالن کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے بات کی۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی اچھی صحت کی تمنا کی۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "میرے پیارے بھائی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد، آپ کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ ،
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین نے بھی ٹویٹ کرکے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے پوسٹ کیا، "محترم کامریڈ ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ کیرالہ تامل ناڈو کے روابط کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کی کوششوں کی دل کی گہرائیوں سے ثناخواں ہیں۔انہوں نے کہا، وفاقی، سیکولرازم اور ہماری مادری زبانوں کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو کر آپ نے ملک بھر کے دل جیت لیے ہیں۔ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایم کے اسٹالن کو 70ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ راؤ نے اسٹالن کی سالگرہ کی مبارکباد ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر، اچھی صحت اور تمل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹویٹ کیا، 'تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلی جناب ایم کے اسٹالن کو 70 ویں سالگرہ پر میری نیک خواہشات۔ میں آپ کی اچھی صحت اور خوشگوار زندگی اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کے اناملائی نے ٹویٹ کیا۔' تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ لمبی زندگی دے اور وہ مزید کئی سالوں تک عوامی خدمت جاری رکھیں۔