اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi on PM's Security Lapse: سونیا گاندھی نے چنی سے کہا، وزیر اعظم پورے ملک کے ہیں، ذمہ دار پر کارروائی کریں

سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کی سیکورٹی میں چوک معاملے پر Sonia Gandhi on PM's Security Lapse پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنی سے فون پر بات Sonia Gandhi Speaks to Punjab CM Channi کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے اور اس پورے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہیے۔

Sonia Gandhi On PM's Security Lapse
سونیا گاندھی

By

Published : Jan 7, 2022, 12:35 AM IST

Updated : Jan 7, 2022, 12:55 AM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں بدھ کے روز ہوئی چوک کے معاملے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی Sonia Gandhi on PM's Security Lapse نے پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت چنّی سے آج فون پر بات Sonia Gandhi Speaks to Punjab CM Channi کی اور اس معاملے میں ان سے تفصیلات طلب کیں۔


ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی نے چنی کو بتایا کہ نریندر مودی پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے اور اس پورے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہیے۔

سونیا گاندھی کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے چنی نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے اور کمیٹی کو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔

مزید پڑھیں:


کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بھی آج اسی انداز میں پریس کانفرنس کی لیکن شام ہوتے ہوتے کانگریس صدر نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر وزیراعلیٰ سے فون پر بات کی اور پورے واقعہ کا جائزہ لیا۔

یواین آئی

Last Updated : Jan 7, 2022, 12:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details