اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi Admitted to Hospital سونیا گاندھی سر گنگا رام اسپتال میں داخل، حالت مستحکم - کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں جمعرات کو بخار کی شکایت کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 3, 2023, 3:19 PM IST

دہلی:کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں بخار کی شکایت کے بعد جمعرات کو اسپتال لایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سر گنگارام ہسپتال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ان کا علاج چیسٹ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ انہیں بخار کے بعد 2 مارچ یعنی جمعرات کو داخل کرایا گیا تھا۔ وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کے کئی ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سونیا گاندھی کی صحت ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے جب راہل گاندھی غیر ملکی دورے پر ہیں۔ وہ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے گئے ہیں۔ وہاں راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہم مسلسل دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ میرے خلاف کئی مقدمات بنائے گئے۔ ایسے معاملات میں مقدمات درج کیے گئے، جو کہ بالکل نہیں بنتے۔ ہم اپنا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کے فونز میں پیگاسس ڈالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی کئی دہائیوں سے ہندوستانی سیاست میں ایک نمایاں رہنما رہی ہیں اور انہوں نے کانگریس پارٹی کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ 2017 میں عہدہ چھوڑنے سے پہلے کئی سالوں تک پارٹی کی صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ حالیہ برسوں میں ان کی صحت تشویشناک رہی ہے، اور ماضی میں کئی بار ان کا طبی علاج بھی ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi at Cambridge University بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، راہل گاندھی کا کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details