اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

TRS MLA's Son Arrested In Abetment To Suicide Of 4 People: اجتماعی خودکشی معاملہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار - اجتماعی خودکشی معاملہ میں ملزم گرفتار

ایس پی روہت راج نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے 8خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور کل شام اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے شواہد ضبط کئے ہیں۔ Son Of TRS MP Arrested In Mass Suicide Case

اجتماعی خودکشی معاملہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار
اجتماعی خودکشی معاملہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

By

Published : Jan 8, 2022, 1:10 PM IST

TRS MLA's Son Arrested In Abetment To Suicide Of 4 People

: اجتماعی خودکشی معاملہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم کے پالونچہ علاقہ میں رواں ماہ کی 3تاریخ کو راما کرشنا نامی شخص کی اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اجتماعی خودکشی کے واقعہ کے سلسلہ میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی وینکٹیشور راو کے فرزند راگھو ویندر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ Son Of TRS MP Arrested In Mass Suicide Case

راگھو ویندر پر مذکورہ خاندان کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ خودکشی سے پہلے اس خاندان کے سربراہ راماکرشنا نے ایک سیلفی ویڈیو لیا تھا اور رکن اسمبلی کے بیٹے کو اس واقعہ کے لئے ذمہ دار قرار دیا تھا۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد پولیس چوکس ہوگئی تھی۔

ایس پی روہت راج نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے 8خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور کل شام اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے شواہد ضبط کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی

انہوں نے کہا کہ ملزم سے کئی معاملات کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ایس پی نے دعوی کیا کہ راگھوا نے اعتراف کیا کہ اس نے راما کرشنا کو دھمکی دی تھی۔ راگھوا کے خلاف جملہ 12 معاملات درج ہیں۔ پہلے درج معاملات کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد معائنہ کے لئے پالونچہ کے اسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا کوویڈ کا ٹسٹ منفی آیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details