مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے کلیان پور علاقے میں پولیس نے نعیم علی کو اپنی ماں کے قتل اور ان کی لاش کو گھر میں دفن کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈھائی سال قبل شکرانہ بی بی نام کی 55 سالہ خاتون ہراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان کے بیٹے نے مقامی تھانے میں اپنی ماں کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔
مقامی تھانے کی پولیس نے خاتون کی گمشدگی کی شکایت کے بعد سے ہی پورے معاملے کو مشکوک نظر سے دیکھ رہی تھی۔
پولیس گذشتہ ڈھائی برسوں سے اس معاملے کی خفیہ طور پر تفتیش کر رہی تھی۔ پورا معاملہ بیٹے سعید الاسلام (عرف نعیم علی) کے ارد گرد گھوم رہا تھا۔
بردوان: بیٹے نے ماں کا قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی - شکرانہ بی بی
بردوان ضلع کے کلیان پور علاقے میں پولیس نے ملزم نعیم علی کو ماں کے قتل اور ان کی لاش کو گھر میں دفن کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر سعید الاسلام کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی۔ گھنٹوں تک تفتیش کے بعد سعید نے اقبال جرم کر لیا۔
سعید الاسلام کے اقبال جرم کے بعد ضلع مجسٹریٹ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مقامی تھانے کی پولیس کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچے۔
گرفتار سعید الاسلام کی نشاندہی کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں گھر میں کھاٹ کے نیچے کھدائی کے دوران لاپتہ شکرانہ بی بی کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی باقیات برآمد ہونے کے بعد ڈی این اے جانچ کے لئے ضلع عدالت سے اجازت طلب کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
پولیس نے مزید کہا کہ سعید الاسلام کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس واردات میں اور کون کون لوگ ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری 2019 میں پیش آیا تھا۔ 22 جنوری 2019 کو شکرانہ بی بی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔