اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں بین الاقوامی امن اور سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر کھلی بحث میں بھارت نے سائبر اسپیس کے غلط استعمال پر دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے بھارت کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے آن لائن اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے بتایا 'دنیا میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ ممالک اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لیے عسکریت پسندی پھیلانے اور معاشرتی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی سازشیں کرنے میں مصروف ہیں'۔
خارجہ سکریٹری شرنگلا نے بتایا 'کووڈ۔19 وبائی بیماری کے دوران پوری دنیا کے لوگوں کی ڈیجیٹل ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ اس سے امن اور سلامتی کے لیے چیلنجز میں بھی اضافہ ہوا ہے'۔