اننت ناگ: جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں اس وقت تک ٹارگٹ کلنگس بند نہیں ہوسکتی، جب تک لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ صوفی یوسف نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے اس بیان سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں اور یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ جب تک ان کو اقتدار نہیں ملے گا تب تک یہاں کشت و خون ہوتا رہے گا۔ Sofi Yousuf condemned Farooq Abdullah's statement
Sofi Yousuf on Farooq Abdullah فاروق عبداللہ کے بیان سے عسکریت پسندوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں، صوفی محمد یوسف - فاروق عبداللہ کا متنازع بیان
جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ فاروق عبداللہ دہری پالیسی اپنا رہے ہیں۔ بھارت کا کھاتے ہیں اور پاکستان کے گیت گاتے ہیں۔ انہیں متنازع بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ Sofi Yousuf on Farooq Abdullah
جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف
مزید پڑھیں:۔ Farooq abdullah On Target Killing جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب تک ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا، فاروق عبداللہ
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایسے بیانات سے عسکریت پسندی کو حوصلہ دے رہی ہے اور اس سے عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے ارادے مضبوط ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق عبداللہ دہری پالیسی اپنا رہے ہیں۔ وہ بھارت کا کھاتے ہیں اور پاکستان کے گیت گاتے ہیں۔ انہیں ایسے بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔