سدگرو رام بھدراچاریہ نے ان کے جانشین جئے مشرا پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین طالب علم کو بلی کا بکرا بنا کر سازش کر رہے ہیں۔ Case Filed Against Jagadguru Ram Bhadracharyas Successor
سدگرو رام بھدراچاریہ کے جانشین پر 'بدفعلی' کا الزام، مقدمہ درج مدھیہ پردیش کے تلسی پیٹھ ٹرسٹ میں پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ جگد گرو رام بھدراچاریہ کے جانشین جئے مشرا پر ایک نابالغ طالب علم کی جانب سے بدفعلی کا الزام عائد کئے جانے کے بعد پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جگد گرو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
حکام کے مطابق مشرا کے خلاف ایک نابالغ طالب علم کی طرف سے سنگین الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد متاثرہ کے والد کی شکایت پر 27 فروری کو لال گنج پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ مشرا نے پولیس میں شکایت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
سدگرو رام بھدراچاریہ کے جانشین پر 'بدفعلی' کا الزام، مقدمہ درج معلومات کے مطابق اترپردیش کے ضلع جونپور کا نابالغ طالب علم گزشتہ سات مہینوں سے چترکوٹ-ستنا میں واقع تلسی پیٹھ کانچ مندر جانکی کنڈ میں قیام پزیر تھا اور اس دوران وہ مذہبی صحیفے سیکھ رہا تھا۔
طالب علم کے مطابق مشرا عرف آچاریہ رام چندر داس طالب علم کو 8 سے 14 فروری کے دوران جانکی کنج مندر تندوئی لال گنج مرزا پور میں تلسی پیتھادھیشور مہاراج سری رام بھدراچاریہ کے بھاگوت کتھا پروگرام میں اپنے ساتھ لے گیا۔
سدگرو رام بھدراچاریہ کے جانشین پر 'بدفعلی' کا الزام، مقدمہ درج طالب علم کے مطابق جئے مشرا نے 13 فروری کی شام کو نابالغ کو اپنے کمرے میں بلایا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ مبینہ طور پر جئے مشرا نے اپنا ریوالور دکھا کر دھمکی دی کہ اگر اس نے اس واقعہ کو کسی کے سامنے ظاہر کیا تو اسے گولی مار دے گا۔"
"کتھا پروگرام کے اختتام کے بعد سبھی تلسی پیٹھ چترکوٹ پہنچے۔ واقعہ سے خوفزدہ ہو کر نابالغ نے اپنے رشتہ داروں کو اس واقعہ کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد سب کے ہوش اڑ گئے،"
سدگرو رام بھدراچاریہ کے جانشین پر 'بدفعلی' کا الزام، مقدمہ درج اس کے مطابق متاثرہ کے والد نے مرزا پور کے لال گنج تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔