اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress 138th Foundation Day موجودہ حکومت میں بھارت کی روح پر حملہ کیا جا رہا ہے، کھڑگے - کھڑگے نے بے روزگاری اور نفرت پر مرکز کو گھیرا

کانگریس پارٹی کے 138ویں یوم تاسیس کے موقعے پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی اور مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر بھارت کی روح یعنی جمہوریت پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ Congress 138th Foundation Day

Congress 138th Foundation Day
کانگریس پارٹی کا یوم تاسیس

By

Published : Dec 28, 2022, 3:46 PM IST

نئی دہلی:کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو کانگریس پارٹی کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں بھارت کی بنیادی روح پر مسلسل حملہ کیا جا رہا ہے اور نفرت کی کھائی کھودی جا رہی ہے۔ پارٹی کے 138ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کے خلاف لڑنے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ کھڑگے نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر پر پرچم لہرایا۔ اس موقعے پر کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور کئی دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔ Congress 138th Foundation Day

کھڑگے نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے وقت کئی دوسرے ممالک بھی آزاد ہوئے تھے، لیکن کئی ممالک آمریت کے راستے پر چل پڑے۔ بھارت نہ صرف ایک کامیاب اور مضبوط جمہوریت بنا بلکہ چند دہائیوں میں ہم اقتصادی، ایٹمی، میزائل اور اسٹریٹجک شعبوں میں بڑی طاقت بن گئے۔ بھارت زراعت، تعلیم، میڈیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خدمات کے شعبوں میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب خود سے نہیں ہوا۔ یہ جمہوریت میں کانگریس کے یقین کی وجہ سے ہوا۔ یہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے ہمارے نظریہ کی وجہ سے ہوا، یہ علم اور سائنس میں ہمارے یقین کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا آئین پر مکمل اعتماد کی وجہ سے ہوا، جو سب کو مساوی حقوق اور یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ حق معلومات قانون، حق تعلیم قانون، فوڈ سکیورٹی قانون، منریگا، حقوق جنگلات یا حصول اراضی قانون اس وقت وجود میں آیا جب سونیا گاندھی کی پارٹی صدارت کے دوران یو پی اے حکومت قائم ہوئی۔ یہ کانگریس کے نظریے کی چھاپ ہے جو اس نے عوام اور ملک پر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بھارت کی بنیادی روح پر مسلسل حملہ کیا جا رہا ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ ملک بھر میں نفرت کی کھائی کھودی جا رہی ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو انکلوزیو بنانے کے لیے ہمیں نوجوانوں اور خواتین، محروم طبقات، دانشوروں کو جوڑنا ہوگا، مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کے خلاف لڑنے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ اور راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' میں اس کی شروعات ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

Mehbooba Mufti on Bharat Jodo Yatra محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

ملک بھر میں پھیلے ہمارے کروڑوں کارکنوں کو ایک بار پھر سنجیوانی ملی ہے۔ یاترا نے دکھایا ہے کہ کانگریس کے نظریہ کو ملک میں زبردست حمایت مل رہی ہے اور اس سے آج ہمارے مخالفین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہم وطنوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے اس جدوجہد میں شامل ہوں، ہم ان سب سے اس یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہم لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تیار ہیں، ہم ملک کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details