اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کورونا انفیکشن کے معاملوں سے عوام کو بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
وہیں میرٹھ کے سماجی خدمات گار حاجی اشتیاق کووڈ۔ 19 کی شروعات کے بعد سے عوام کو کورونا سے بچانے کی بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔ قریب 25000 ماسک تیار کراکر شہر کے مختلف اسپتالوں اور ہجوم والی جگہوں پر مفت ماسک تقسیم کرنے کی شروعات کرنے والے حاجی اشتیاق کا کہنا ہے کہ وہ خود سے ہی ماسک تیار کرنے بعد مفت ماسک تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں اور اگر کوئی شخص انہیں اس کے پیسے دیتا ہے تو وہ اس رقم کو بھی ماسک بنانے میں لگا دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ عوام سے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے لیے بیداری مہم بھی چلا رہے ہیں۔