بھارتیوں کی ایک بڑی اکثریت اس بات پر قائل نظر آتی ہے کہ ملک میں ہندو اور مسلم برادریوں Hindu and Muslim communities کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کےلیے سوشل میڈیا Social Media ذمہ دار ہے۔ اس بات کا انکشاف ملک گیر سطح پر IANS-CVoter کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں ہوا ہے جبکہ یہ سروے بابری مسجد انہدام کی 29 ویں برسی سے ایک روز قبل 5 دسمبر کو کیا گیا۔
سروے میں شامل تقریباً نصف یعنی 48.2 فیصد افراد نے سوشل میڈیا Social Media کو دونوں برادریوں میں ڈرار ڈالنے کےلیے کافی حد تک قصوروار مانا ہے۔ انہوں نے ہندو۔مسلم برادریوں کے بیچ میں بڑھتی دوریوں کےلیے بھی سوشل میڈیا Social Media کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ تقریباً 23 فیصد افراد یہ محسوس کرتے ہیں کہ خلیج میں اضافہ کےلیے سوشل میڈیا کچھ حد تک ذمہ دار ہے۔
درحقیقت، 71 فیصد سے زیادہ بھارتی سوشل میڈیا کو ہی دونوں برادریوں کے درمیان حالیہ تصادم کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ اس کے برعکس، 28.6 فیصد کی رائے تھی کہ اس رجحان میں سوشل میڈیا Social Media کا کوئی کردار نہیں ہے۔