مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کہا گیا کہ اندور واقعے پر شرپسند جتنے ذمہ دار ہیں اسی طرح انتظامیہ بھی برابر کی ذمہ ہے۔
حکومت کی طرف سے جلد بازی میں دیے گئے بیان اور اس کی بنیاد پر انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی نے سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ فریادی اور اس کے حق میں کھڑے ہونے والوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا جائے گا تو لوگوں کا قانون پر اعتماد کم ہوجائے گا۔