ممبئی:مہاراشٹر میں بھیما کوریگاؤں تشدد سے متعلق ایک کیس میں جیل میں بند سماجی کارکن گوتم نولکھا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں گھر میں ہی نظربندی کے لیے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ 70 سالہ سماجی کارکن گوتم نولکھا بھیما-کورےگاؤں کیس میں 2020 سے جیل میں تھے۔ انہیں سپریم کورٹ کے گھر میں نظر بند کرنے کے حکم کے بعد رہا کر دیا گیا۔ Maoist Link Case
صحت اور طبی بنیادوں پر ان کی اپیل کے بعد عدالت نے انہیں گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ عدالت نے این آئی اے کے اس دعوے کو مسترد کر دیا، جس میں این آئی اے کہا تھا کہ گوتم نولکھا نے اپنی صحت کے بارے میں عدالت کو "جان بوجھ کر گمراہ" کیا تھا۔