جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں گزشتہ رات سے محکمے موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ Snowfall Continues in Kashmir جس وجہ سے آج بھی سڑک، فضائی اور ریل کا خدمات متاثر رہی۔
انتظامیہ کے ایک سینئر آفسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "گزشتہ سب وادی میں بھاری برفباری شروع ہوئی۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھی کافی برف جمی ہوئی ہے تاہم ہماری ٹیم برف ہٹانے اور عوام کو راحت پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ہوائی اڈے پر اس وقت وزابیلٹی 500 میٹر سے کم ہے، جس وجہ سے ابھی تک کوئی بھی جہاز اڑان نہیں بھر پایا ہے، اگر شام کو موسم میں کچھ بہتری آتی ہے تو دو یا تین پروازوں کی خدمات بحال ہو پائیں گی۔ بني حال سے برامُلا کو جوڑتی ریل کا بھی ایک حصہ برفباری کی زد میں ہے۔ جب تک وہ صاف نہیں ہوتا تب تک ریل خدمات بھی بند رہے گی۔ وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔"
واضح رہے کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جمعہ کے روز اگرچہ 31 پروازوں نے اپنی اڑان بھری لیکن دوپہر کے بعد موسم میں آئی اچانک تبدیلی اور سہ پہر کے بعد سرینگر میں ہوئی بھاری برف باری کے نتیجے میں 6 پروازیں منسوخ بھی کرنی پڑیں۔