اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tourists in Kashmir وادی کشمیر میں برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ - سیاحوں کی آمد میں اضافہ

جموں و کشمیر میں موسم کی تبدیلی سے سیاحوں اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں گلمرگ اور وادی کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ Tourists in Kashmir

وادی کشمیر میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ
وادی کشمیر میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ

By

Published : Nov 24, 2022, 4:47 PM IST

Updated : Nov 24, 2022, 6:25 PM IST

سرینگر: نومبر کے پہلے ہفتے میں جموں و کشمیر میں موسم کی تبدیلی سے سیاحوں اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گلمرگ اور وادی کے دیگر سیاحتی مقامات پر برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے، جس سے ہوٹل والوں اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ دیگر افراد کے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔ گلمرگ میں دسمبر تک 70 فیصد ہوٹل بُک ہو چکے ہیں۔ گلمرگ کے ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ عام طور پر دسمبر اور جنوری میں سیاحوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ نومبر میں سیاحوں کی آمد کم ہوتی ہے۔ Tourists in Kashmir During Snowfall

وادی کشمیر میں برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ

نہ صرف گلمرگ اور سونمرگ بلکہ اس موسم میں سیاحوں کو دھندلی دھوپ کی کرنوں کے درمیان ڈل جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ راجستھان سے آئے ایک جوڑے کا کہنا تھا کہ "کشمیر میں سردیوں کا موسم ایک الگ ہی منظر پیش کرتا ہے۔ لوگ یہاں اس لیے آرہے ہیں کیوں کہ دیگر ریاستوں میں کافی گرمی ہے۔ میں کہتا ہوں ہر کسی کو ایک بار کشمیر ضرور آنا چاہیے۔"

وہیں گجرات سے آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ "بھارت میں کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کوئی اور نہیں ہے۔ یہ خواتین کے لیے بھی سب سے محفوظ ہے۔ اگر ٹی وی چینل والے کشمیر کے حالات کے حوالے سے سچی خبریں دیکھائے تو ہر کسی کی پہلی پسند گھومنے کے لیے کشمیر ہی ہوگی۔" وہیں کیرالا سے کشمیر ہنیمون منانے آئے ایک جوڑے کا کہنا تھا کہ "ہم نے آج جنت بھی دیکھ لی۔ شادی سے پہلے ہی یہاں کا منصوبہ بنایا تھا اور آج پورا بھی ہوا۔ برف دیکھنے کی دلی تمنا تھی، جو یہاں پوری ہوگئی۔"

وہیں ماہرین موسمیات کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے سے جموں و کشمیر میں مغربی دباؤ برقرار ہے۔ خاص طور پر کشمیر کے سیاحتی مقامات، جس کی وجہ سے اس سال ان مقامات پر مہینے کے شروع میں ہی اچھی برف باری ہوئی ہے۔ خاص طور پر گلمرگ میں جہاں اجھی خاصی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمے سیاحت کے ایک اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ "نومبر کے پہلے ہفتے میں سیاحوں کی آمد بہت کم تھی لیکن برف باری کے بعد سیاح گلمرگ آنا شروع ہو گئے۔ کمروں کی بکنگ اس وقت 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سالوں میں 30-40 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Tourists Impressed by Kashmiris کشمیریوں کی مہمان نوازی سے سیاح خوش

انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام ہوٹل دسمبر کے لیے بک ہیں جبکہ تقریباً 90 فیصد جنوری اور فروری کے لیے بک ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ موسم خزاں کے مہینے میں سیاحوں کی آمد کم ہو جاتی تھی اور کرسمس کے آس پاس سیاحوں کی آمد بڑھ ؤ جاتی تھی لیکن اس بار برف باری کے آغاز کے باعث نومبر میں بھی سیاح اچھی تعداد میں آئے ہیں۔''

Last Updated : Nov 24, 2022, 6:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details