اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Slipper Thrown At A Mosque گنیش وسرجن کے دوران مسجد میں چپل پھیکنے کا واقعہ پیش آیا

کرناٹک کی ایک مسجد میں وشو ہندو پریشد کے ایک مبینہ کارکن کی جانب سے چپل پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔Slipper Thrown At A Mosque

By

Published : Sep 12, 2022, 8:51 AM IST

گنیش وسرجن کے دوران مسجد میں چپل پھیکنے کا واقعہ پیش آیا
گنیش وسرجن کے دوران مسجد میں چپل پھیکنے کا واقعہ پیش آیا

بلاری: ہفتہ کے روز کرناٹک کے ضلع بلاری کے سرگپا میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کی جانب سے ہندو مہاسبھا گنیش وسرجن کمیٹی کے بینر تلے ایک گنیش وسرجن جلوس نکالا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ہندو عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ جیسے ہی یہ جلوس سوداگر سُنّی مسجد کے پاس سے گزرا وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک مبینہ رکن نے اپنی چپل مسجد کی طرف پھینک دی۔ اس واقعہ کو کسی نے کمیرے میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ جس کے بعد وہاں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔Slipper thrown at a mosque during Ganesh rally in Ballary

مزید پڑھیں:۔ Waved Saffron Flags At Mosques: مظفر پور میں ہندو شدت پسندوں نے مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا

بلاری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سید الداوت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم نے پانچ شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے یہ کیا تھا۔ ہم انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔ پانچوں ملزمان کے خلاف شکین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم نتیش کمار وی ایچ پی کا رکن ہے اور اس کے ساتھ کئی لوگ تھے۔ مبینہ طور پر جلوس میں وی ڈی ساورکر اور ناتھورام گوڈسے کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھی۔ امن و امان برقرار رکھنے اور حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details