سنگرولی:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کی طرف سے صحت کے حوالے سے دی گئی سخت ہدایات کے باوجود سنگرولی ضلع کا ٹراما سینٹر ہمیشہ اپنی لاپرواہی کی وجہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں مریض کے لیے ایمبولینس نہ ہونے کی صورت میں بیوی اور معصوم بیٹے کے ذریعہ اس کو ٹھیلے پر بٹھا کر ڈسٹرکٹ اسپتال ٹراما سینٹر لے گئے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
دراصل سنگرولی ضلع کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ایک انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہاں اپنی ماں کے ساتھ تقریباً 7 سال کا ایک لڑکا اپنے والد کو ہتھ گاڑی میں لے کر تقریباً 3 کلومیٹر کا سفر طے کر کے علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ خاندان کا ایک شخص اچانک بیمار ہو گیا جس کی اطلاع 108 ایمبولینس کو دی گئی لیکن 20 منٹ بعد بھی ایمبولینس نہیں پہنچی۔ اس کے بعد جب مریض کی حالت سنگین ہونے لگی تو اس کی بیوی اور اس کے 7 سالہ معصوم بیٹے نے مریض کو ٹھیلے پر لاد کر فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال روانہ ہوگئے۔