نئی دہلی: ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹوں میں 1606 کیسز بڑھ کر 13 ہزار سے زیادہ ہو گئے ہیں جب کہ اس بیماری کی وجہ سے چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 15,784 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 65 لاکھ 92 ہزار 481 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز بڑھ کر 13,509 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 12 ہزار 692 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھ لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,862 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1396 بڑھ کر چار کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار 321 ہوگئی ہے۔