بہار میں تشدد کی آگ ابھی بجھی نہیں ہے۔ لوگ ابھی بھی خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بہار کے نالندہ اور روہتاس دونوں اضلاع میں صورت حال کنٹرول میں ہے۔ اب تک دونوں اضلاع میں تشدد کے واقعات میں ملوث 173 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان سے پولیس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دونوں اضلاع میں ایس ایس بی کی ایک کمپنی، ریپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی اور آئی ٹی بی پی کی ایک کمپنی موقعے پر موجود ہے۔ نالندہ میں 3 کمپنیاں اور 100 لاٹھی فورس اور بہار اسپیشل آرمڈ پولیس کی 5 کمپنیاں اور 200 لاٹھی فورس پہلے ہی روہتاس میں تعینات تھی۔ اس واقعہ کے بعد سے ایس ایس بی کی دو اور کمپنیاں اور ریپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی کو تعینات کیا گیا ہے۔
رام نومی کے دوسرے دن تشدد:31 مارچ کو رام نومی کے دوسرے دن روہتاس کے ساسارام اور نالندہ کے بہار شریف میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دونوں طرف سے اینٹوں، پتھروں اور گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی۔ اس میں کئی لوگ اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی شام بہار شریف میں 12 راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ دوسری جانب اتوار کو روہتاس میں بم دھماکے کی خبر ہے جس میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اب تک 173 لوگوں کی گرفتاری: اے ڈی جی ہیڈکوارٹر جتیندر سنگھ گنگوار نے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بہار کے دونوں اضلاع میں امن و امان برقرار ہے۔ نالندہ اور ساسارام میں حالات پُرامن ہیں۔ کافی سیکورٹی فورس ضلع میں موجود ہیں۔ نالندہ میں اب تک 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں 130 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روہتاس میں 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں 43 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو ایس ایس بی اور ایک آر اے ایف کی ٹیم ساسارام میں موجود ہیں ہے۔