حیدرآباد: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اور سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے عالمی قرض کے بحران اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو واشنگٹن میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اسپرنگ میٹنگز 2023 کے اجلاس کے موقعے پر امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت میں اکنامک فنانشل ڈائیلاگ (EFD) کے دوران 22 نومبر کو اپنی آخری میٹنگ کی بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
سیتا رمن نے کثیر الجہتی بھارت-امریکہ شراکت داری کی تعریف کی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مزید تعاؤن پر زور دیا۔ انہوں نے اس شراکت داری کو فروغ دینے میں جی ٹوئنٹی، کواڈ اور آئی پی ای ایف کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ سیتا رمن نے ترقی پذیر معیشتوں کو ماحولیات سے متعلق اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے مالی امداد کی ضرورت کے علاوہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے اقتصادی پہلوؤں پر بھی زور دیا۔ ییلن نے جی ٹوئنٹی کی صدارت کے دوران کثیر الجہتی ترقیاتی بینک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کو کامیاب بنانے میں مدد کے لیے بھارت کے ساتھ قریبی تعاؤن جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی ترقی پر توجہ دینے کے لیے آپ کی صدارت کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ اقدام میری ترجیح ہے۔