وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ورچول طریقے سے آج ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کے ساتھ برکس وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنر (ایف ایم سی بی جی) کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ برکس لیڈرس سمٹ 2021کے رواں برس کے برکس فائنانس ایجنڈے کے اہم نتائج پر بات چیت کرنے اور حتمی شکل دینے کے لیے ہوئی۔ اس میں برازیل، چین، روس اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینکوں کے گورنروں نے حصہ لیا۔
وزیر خزانہ نے برکس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ انٹربرکس کو آپریشن کے اہم شعبوں پر بات چیت کی جو برکس معیشتوں کی بحالی میں حمایت دینے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوگی، وہیں ان سے مستقبل کی غیریقینی صورتحال اور خطرات سے تحفظ ملے گا۔
میٹنگ کے دوران ایف ایم سی بی جی نے عالمی اقتصادی منظرنامہ پر برکس کے وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینکوں کے گورنروں کے بیان اور وبا کی معاشی اثرات سے نپٹنے میں برکس کے ممالک کی پالیسی تجربات کی رسمی تفصیلات کے ساتھ کووڈ۔19بحران پر ردعمل کو منظور کیا گیا۔
سیتارمن نے کہاکہ عالمی برادری کے سامنے بھارت اس بیان کو کافی اہمیت دیتا ہے کیونکہ اس سے وبا کے بعد کی اصلاحات پر موجودہ بین الاقوامی پالیسی بات چیت کی نشاندہی کرنے والے اہم پہلووں پر برکس ممالک کے خیالات کو اتفاق رائے سے ایک آواز ملتی ہے۔