اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آشیش یچوری کی موت پر صدر جمہوریہ اور دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت - ramnath kovind nitish kumar

سی پی آئی (ایم) کے رہنما سیتارام یچوری کے بڑے بیٹے آشیش یچوری کا کورونا سے انتقال ہوگیا، سیتارام یچوری نے اس کی اطلاع دی۔

Sitaram Yechury's son passes away due to Covid-19
Sitaram Yechury's son passes away due to Covid-19

By

Published : Apr 22, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Apr 22, 2021, 4:52 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے صاحبزادے آشیش یچوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کووند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے مسٹر آشیش یچوری کے ناگہانی انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا ہے، جس کا الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ دکھ کی اس گھڑی میں سیتارام یچوری، ان کے اہل خانہ اور پیاروں سے میری تعزیت۔ ایشور آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کی طاقت دے‘‘۔

وہیں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار آشیش یچوری کے کووڈ۔19 سے بے وقت موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر کمار نے جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ آشیش یچوری کے انتقال سے وہ بہت دکھی ہیں۔ دکھ کی اس گھری میں ان کی تعزیت مسٹر سیتارام یچوری اور ان کے کنبہ کے راکین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آنجہانی کے روح کی تسکین اور ان کے کنبہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کرنے کی قوت عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کے بیٹے آشیش یچوری کا جمعرات کے روز کوڈ 19 کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ گروگرام کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے ٹویٹ کیا " بہت دکھ کے ساتھ میں اطلاع کررہا ہوں کہ میں نے آج صبح کوووڈ۔19 کی وجہ سے اپنے بڑے بیٹے آشیش یچوری کو کھو دیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں امید دی۔" تمام ڈاکٹروں، نرسوں، فرنٹ لائن ورکرز جو ان کا علاج کیے، نیز حفظان صحت کے کارکنان اور ہزارہا لوگ جو ہمارے ساتھ ہیں۔ "

غور طلب ہے کہ آشیش یچوری ایک اخبار کے لیے کام کرتے تھے اور کوووڈ سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈیرک او برائن نے ٹویٹ کیا کہ "غم کی اس گھڑی میں آپ اور کنبہ کے ساتھ میری تعزیت۔"

Last Updated : Apr 22, 2021, 4:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details