گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ہوئے لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ کی تحقیقات ایس آئی ٹی کر رہی ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران بی جے پی کے تین کارکنان کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں 12 کسانوں کو طلب کیا ہے۔ SIT Issues Summons To 12 Farmers In Lakhimpur Kheri Case ان میں سے زیادہ تر کسانوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ موقع پر موجود تھے لیکن حملے میں ملوث نہیں تھے۔ اس وقت ان پر فساد اور رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانے جیسی قابل ضمانت سیکشن کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے چھوڑ دیا تھا۔
اس معاملے میں اب تک سات کسانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایس آئی ٹی اس معاملے میں مزید مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے ان کسانوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سمن جاری کیا ہے جو موقع پر موجود تھے اور ہجوم کا حصہ تھے۔ ان میں سے کچھ پہلے ہمارے سامنے پیش ہوئے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔لکھیم پور تشدد معاملہ: مرکزی وزیر کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج