حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقے سے ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر بی جے پی اور آر ایس ایس قائدین کے قتل کا منصوبے بنانے کا الزام ہے۔ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کی شناخت محمد عبدالزاہد، معاذ اور سمیع الدین کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا تعلق ملک پیٹ کے موسی رام باغ علاقے سے ہے۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اکتوبر میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے مبینہ کارکن محمد عبدالزاہد کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیا تھا۔SIT Detain Three Suspects
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی ہینڈلرز کے کہنے پر مشتبہ افراد نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی رہنماوں کو قتل کرنے کی مجرمانہ سازش رچی ہے اور مبینہ طور پر ریاست میں تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے دھماکہ خیز مواد حاصل کیا ہے۔ مشتبہ افراد کو اتوار کی صبح ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور ایس آئی ٹی میں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔