علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید پوری دنیا میں علیگ برادری بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے، جس میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن جشن کے ساتھ ساتھ سر سید کی تحریک، وژن اور مشن کے بارے میں بھی غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے۔
اے ایم یو دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر سعود عالم قاسمی نے یوم سر سید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے نام سر سید کے پانچ اصولوں کے بارے میں بتایا، جو درج ذیل ہیں:۔
۱۔ جب تک کوئی قوم سادگی نہ اختیار کرے وہ پسماندگی دور نہیں کر سکتی۔ تعلیم ایک دوا ہے اس مرض کی جس میں قوم مبتلا ہے۔
۲۔ مخالف ماحول میں اپنی راہ کیسے نکالی جائے یہ سر سید نے سکھایا۔ ہوا اگر مخالف ہو تو آپ کس قوت سے کس حکمت سے چلیں یہ سر سید نے قوم کو سکھایا۔
۳۔ سرسید نے یہ تعلیم دی کہ جب تک آپ میں محنت و مشقت کا جذبہ نا ہو اس وقت تک آپ شکوہ ہی کرتے رہ جائیں گے۔ آپ کے حصہ میں کچھ نہیں آئیگا۔
۴۔ سر سید نے یہ تعلیم دی کہ جب تک آپ میں باہمی اتحاد اور اتفاق نہ ہو، تب تک آپ ترقی کا خواب نہیں دیکھ سکتے۔
۵۔ قوم کے لئے قربانی دینا سیکھئے، جب تک آپ خود قربانی نہیں دیں گے تب تک قوم بیدار نہیں ہوگی۔ ذاتی مفاد کے لئے قوم کو قربان نہ کریں، اپنے مفادات کو قربان کر کے قوم کو آگے بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے سر سید نے اپنا اثاثہ تک فروخت کر دیا، آج کے دن ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ جو پانچوں اصول سر سید نے قوم کو دیئے ہیں اس پر ہم عمل کرینگے اور قوم کو عمل کرنے کی دعوت دینگے۔
قوم کے نام سر سید کے پانچ اہم اصول - سر سید احمد خان
اے ایم یو دینیات فیکلٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر نے بتایا کہ آج کا دن علیگ برادری اور مسلمان ہند کے لئے ایک تاریخی دن ہوتا ہے۔ سر سید نے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بنیاد ڈالی جس سے مسلمانوں میں عصری علوم کے لئے بیداری پیدا ہوئی۔
مزید پڑھیں:۔Sir Syed Day: سرسید کے 204ویں یوم پیدائش پر قرآن خوانی و چادر پوشی
اے ایم یو دینیات فیکلٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر نے بتایا کہ آج کا دن علیگ برادری اور مسلمان ہند کے لئے ایک تاریخی دن ہوتا ہے۔ سر سید نے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی بنیاد ڈالی جس سے مسلمانوں میں عصری علوم کے لئے بیداری پیدا ہوئی، اس ادارہ کی انفرادیت اور شناخت تعلیمی، تہذیبی اور روایتی لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اسی لئے یہ یونیورسٹی ملک کی ممتاز تعلیمی اداروں میں شامل ہے۔
ڈاکٹر ریحان نے مزید کہا سر سید کا مشن اور تحریک تھی کہ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لائی جائے۔ تو میں سمجھتا ہو کے مسلمان اس تعلیمی ادارہ سے منسلک ہو کر اپنے آپ کو تعلیمی یافتہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوا ہے لیکن جو خامیاں ہیں اس پر بھی ہمیں زور دینے کی ضرورت ہے۔