اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدر آباد: معاشی میدان میں رہنمائی کے لیے ایس آئی او کا سمینار - اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا

ایس آئی او تلنگانہ حلقہ کے صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعہ نوجوان تجارت کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے خود کفیل اور خود انحصار بنیں گے اور دیگر لوگوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ سماج مزید مستحکم اور پر امن بن سکے۔

SIO Telangana
SIO Telangana

By

Published : Sep 16, 2021, 2:20 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی جانب سے ایک سمینار میڈیا پلس آڈیٹوریم اور عابڈس حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔

اس سمینار میں نوجوانوں کو روزگار کے سلسلہ ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کی گئی۔ اس سمینار کے اہم مقررین میں ایم ایس شبیر اور امیت تریویدی شامل تھے۔ ایم ایس شبیر اس میدان میں 35 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایسوسی ایشن آف پروفیشنل اینڈیپنڈنٹ فینشنیل اڈوائزاری کے صدر ہیں۔

SIO Telangana

وہیں امیت تریویدی مارکیٹنگ کے میدان کے معروف مصنف اور ٹرینر ہیں۔ انہوں نے اب تک ہزار سے زائد ورکشاپ کے ذریعہ لوگوں کی رہنمائی کی ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ تلنگانہ نے نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کے سیمینار میں شرکت کرکے معاشی میدان میں رہنمائی حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:۔ایس آئی او نے امتحانات کی منسوخی کا خیر مقدم کیا


اس موقع پر ایس آئی او تلنگانہ حلقہ کے صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے، اس میں سیاست دانوں کی نا اہلی بھی ایک بڑی وجہ ہے، ساتھ ہی کرونا بحران نے بھی مزید نقصان پہنچایا، ایسے میں ضروری تھا کہ اس میدان میں لوگوں کی رہنمائی کی جائے۔ اسی لیے ایس آئی او نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروگرام کے ذریعہ نوجوان تجارت کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے خود کفیل اور خود انحصاد بنیں گے اور دیگر لوگوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ سماج مزید مستحکم اور پر امن بن سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details