میونسپل کارپوریشن کے 2022 میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ برس 2022 میں ریاست کی جن میونسپل کارپوریشنوں کی میعاد ختم ہورہی ہے وہاں کے میونسپل کمشنرس کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔
2022 میں مہاراشٹر کے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ،الہاس نگر ،بھیونڈی۔ نظام پور، پنویل، میرا بھائندر، پمپری۔ چنچوڑ، پونہ، شولاپور، ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن، ناسک، مالیگاؤں، پربھنی، لاتور، امراوتی، اکولہ، چندرپور اور ناگپور کی میعاد ختم ہورہی ہے۔ یہاں پر آئندہ سال کارپوریشن کے عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مہاراشٹر ایکٹ نمبر 36 میں 31 دسمبر 2019 کو ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ لیا تھا کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیر رکنی وارڈ کے بجائے یک رکنی وارڈ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ اسی کے مطابق اب یک رکنی وارڈ ہوگا۔